ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بائیک ایمبولنس میں خاتون نے بچہ کو جنم دیا۔اے پی کے ویزاگ میں واقعہ

بائیک ایمبولنس میں خاتون نے بچہ کو جنم دیا۔اے پی کے ویزاگ میں واقعہ

Sun, 10 Jun 2018 22:32:13    S.O. News Service

حیدرآباد،10؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بائیک ایمبولنس میں خاتون نے بچہ کو جنم دیا۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ویزاگ کے پاڈیرومنڈل کے میں پیش آیا۔شدید درد کے دوران اس خاتون کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں ہی اس کے درد میں مزید شدت پیدا ہوگئی اور اس نے لڑکے کو جنم دیا۔

اینچور پنجایت ،اوروگنڈہ کی رہنے والی خاتون کو درد اٹھنے پر دستیاب بائیک ایمبولنس(فیڈر ایمبولنس )بھیجی گئی تاکہ اس کو اسپتال منتقل کیا جاسکے تاہم پیداکوڑا پلی کے قریب لڑکے کو جنم دینے کے بعد اسے بڑی ایمبولنس کے ذریعہ پاڈیرو پرائمری ہیلت سنٹر اس خاتون اور اس کے بچہ کو منتقل کیا گیاجہاں ماں اور نوزائیدہ بچہ کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔


Share: